اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کلائنٹ اور وکیل کی ذاتی آڈیو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو لیک کے معاملے پر صحافی نے سوال کیا تو لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جس نے یہ ذاتی گفتگو لیک کی ہے،کون ہے جو کلائنٹ اور وکیل کے درمیان ذاتی گفتگو اور کالز کو لیک کر رہا ہے ،اسلام آباد کے جسٹس بابر ستار نے حکم دیا ہے کہ بتایا جائے کون آڈیو لیک کرتاہے۔
یہ بھی پڑھیں : ”سائفر کیس غیر آئینی ،کالعدم قرار دیا جائے“عمران خان کی سپریم کورٹ سے درخواست