تل ابیب (فار ن ڈیسک)اسرائیلی کابینہ کےدو وزرا نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کی صورت میں حکومت گرانے کی دھمکی دی ۔ اسرائیلیحکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی حکومت کے گر جانے کا باعث بنے گی۔ نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اور وزیر، بزالل اسموتریج نے بھی کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حتمی جنگ بندی انجام پانے کی صورت میں وہ استعفی دے دیں گے اور نتیجے میں حکومت گر جائے گی۔
