رہائی پانی والی اسرائیلی خاتون حماس کے حسن سلوک سے متاثر، خط سامنے آگیا

رہائی پانی والی اسرائیلی خاتون حماس کے حسن سلوک سے متاثر، خط سامنے آگیا

  تل ابیب (فارن ڈیسک) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خاتون دنیال اور ان کی ننھی بیٹی ایمیلیا کا خط سامنے آگیا۔ اسرائیلی ماں بیٹی نےعبرانی زبان میں تحریر کیے گئے خط  میں دوران قید القسام بریگیڈز کے جنگجوں کے حسن سلوک کی تعریف کی اور کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گے لیکن میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے میری بیٹی کے ساتھ حسن سلوک اور محبت کا مظاہرہ کیا، آپ نے میری بیٹی سے والدین کی طرح سلوک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں