شعیب اختر کا بھارت سے شکست کے بعد ٹنڈولکر کی ٹوئٹ پر کرارا جواب

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارت کے عظیم سابق بیٹر نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ٹوئٹ پر طنزیہ جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بیٹرز کی ناقص بیٹنگ پر شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار
پاکستان ٹائم کے مطابق 14 اکتوبر بروز ہفتے کو بھارت کے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں بھارت نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مقابلہ انتہائی یکطرفہ ثابت ہوا، پہلے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بعدازاں بھارتی بلے باز پاکستان پر اپنی دھاک بٹھاتے رہے۔ میچ سے ایک دن قبل شعیب اختر نے ایکس پر ٹوئٹ کی، انہوں نے اپنی اور سچن ٹنڈولکر کی تصویر شیئر کی جس میں راولپنڈی ایکسپریس سچن کو بولڈ کرنے کے بعد جشن منارہے ہیں، شعیب نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کے لیے کہا ‘اگر کل کچھ ایسا کرنا ہے تو ٹھنڈ رکھنا’۔ جواب میں سچن ٹنڈولکر نے میچ جیتنے کے بعد طنز کیا اور کہا ‘میرے دوست، آپ کی نصیحت پر عمل کیا گیا اور سب کچھ ٹھنڈا ہی رکھا گیا’۔ سابق بھارتی بیٹر کے جواب میں شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘میرے دوست آپ اس کھیل کے بہت عظیم کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ سفیر بھی ہیں، یقینا ہمارا دوستانہ مذاق کبھی نہیں بدلے گا’۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سورماوں نے پاکستانی شاہینوں کو یکطرفہ مقابلے میں دھول چٹا دی،بلے بازوں کے بعد باولرز بھی مکمل ناکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں