اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ (کل)17 اکتوبر کو دن دو بجے، جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بیٹرز کی ناقص بیٹنگ پر شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار
قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان خان نیازی نے منگل کو پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم گراونڈ کا فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاکستان کے پاس یہ بہت سنہری موقع ہے اس کو ہوم گرانڈ ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ پاکستانی ٹیم 12 اکتوبر کو کمبوڈیا کی سر زمین پر کمبوڈیا کے خلاف اپنا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیل چکی ہے ۔ عرفان نیازی نے کہا کہ اگر پاکستان میچ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو یہ تاریخ میں پہلی بار دوسرے راونڈ میں رسائی حاصل ہوگی اور پھر پاکستان گروپ جی میں اردن، سعودی عرب اور تاجکستان کو جوائن کرے گا۔