750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کب ہو گی؟تفصیلات جانئے

لاہور (کامرس رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16 اکتو بروز سوموار کو ہو گی جو رواں سال کی 32ویں اور مجموعی طور پر 96ویں قرعہ اندازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلیے خوشخبری ،تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ایک،دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے3 اور تیسرا انعام 9300 روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان میں پیر کی صبح 9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں