ban vs nz

کرکٹ ورلڈ کپ ،بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو 246رنز کا ہدف

چنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔
چنائی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلادیشی اوپنرز ایک بار پھراچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، میچ کی پہلی ہی گیند پر لٹن داس صفر پرآﺅٹ ہو گئے ، تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7، توحید ہردوئے 13، تسکین احمد 11 رنز بناسکے۔ کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کیلئے 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شکیب 40 اور مشفق الرحیم 66 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2-2، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے1-1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران اچانک بھارت چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں