کراچی(کرائم رپورٹر)ڈالر کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبریں آنے لگی ہیں اور بدھ کو کاروبار کا مسلسل آٹھواں مثبت دن رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 334 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 474 پر بند ہوا ہے،یہ گزشتہ آٹھ کاروباری دنوں میں 2241 پوائنٹس بڑھا ہے۔
