کراچی (کامرس ڈیسک)تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 5 سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق آج کاوربار کے اختتام پر پانچ ہزار پانچ سو کیاضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 5ہزار روپیتک پہنچ گئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار715روپے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ75ہزار 754روپیہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 5 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ ننانوے ہزار 500 پر آگئی تھی۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 13ہزار 546روپے کی کمی ہونے سینئی قیمت ایک لاکھ 71ہزار 39روپیہوگئی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی تھی۔
