rizwan

مین آ ف دی میچ فلسطینیوں کے نام ،محمد رضوان کے اقدام پر بھارتی سیخ پا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا،بھارتی اس اقدام پر سیخ پا
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سری لنکا کےخلاف ورلڈکپ میں تاریخی فتح میں قومی ٹیم کو فتح دلانے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ کے اپنے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔بھارتی محمد رضوان کے اس اقدام پر سیخ پا ہو گئے ، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے سوال اٹھایا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اسکی اجازت دیتا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں : ”ملک کیلئے پرفارم کرنا ہمیشہ فخر کا لمحہ ہوتا ہے” رضوان کا جیت کے بعد بیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں