حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی باﺅلروں کی سری لنکن بلے بازوں کے ہاتھوں زبردست ٹھکائی ،345 رنز کا بڑا ٹارگٹ دیدیا ۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، کوشل پریرا صفر پر پویلین لوٹے، دوسری وکٹ کی شراکت میں پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے 102 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، نسانکا 51 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس نے 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔کوشال مینڈس اور سدیرا وکرما نے سنچریاں سکور کیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت میچ کیلئے ہماری پوری تیاری ہے، پولیس کمشنر احمدآباد