نیویارک(فارن ڈیسک)پاکستان کی شہری خلا باز نمیرہ سلیم نے خلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی اور اس کے خلا میں پہنچنے کی ویڈیو بھی آگئی۔نمیرہ سلیم خلا میں روانگی کیلئے نیو مکسیکو سے روانہ ہوئیں، جہاں سے انہیں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری اور دیگر رشتہ داروں نے رخصت کیا۔انہوں نے امریکا سے کمرشل اسپیس شپ کے ذریعے خلا کا سفر کیا، بعد ازاں خلائی شٹل خلا میں داخل ہونے کے بعد واپس با حفاظت خلائی سینٹر پر لینڈ کرگئی، پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے نمیرہ سلیم کو مبارک باد دی۔وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، نمیرہ سلیم 21 اپریل2007 کو قطب شمالی اور 10جنوری 2008 کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں۔
