لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ،24گھنٹے میں ڈینگی کے 155نئے شکار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی ،لاہور میں 58راولپنڈی میں50 ملتان میں15 فیصل آباد میں 3گوجرانوالہ میں 17نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ہسپتالوں میں ڈینگی کے 188مریض زیر علاج ہیں ۔
