حسن علی نے اپنے سسرال والوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

حسن علی نے اپنے سسرال والوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

پنجاب (سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کی بے حد خوشی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ سکواڈ میں منتخب کیے جانے کے بعد سے ہی مجھے کئی میسیجز آچکے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے سسرال جاو¿ں گا تو مجھ پر ڈبل پریشر ہوگا۔مجھے بھارت جاکر کرکٹ کھیلنے کی خوشی ہے اور سسرال میں وکٹیں حاصل کرکے جنریٹر بھی چلانا چاہتا ہوں۔حسن علی نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس وقت بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے جب وہ میگا ایونٹس میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کررہا ہو۔یہ ایک منفرد احساس ہے جس کیلئے میری خواہش ہے کہ میں اپنے شائقین کی امیدوں پر پورا اتروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں