دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) نے انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 13 جنوری کو میزبان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان میچ سے ہوگا۔ دفاعی چیمپیئن بھارت اگلے روز اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش سے کرے گا۔41 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کولمبو کے پانچ مقامات پر 23 روز تک جاری رہے گا۔2022 ایڈیشن کی ٹاپ 11 مکمل رکن ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے ، اور پانچ ٹیمیں – نمیبیا ، نیپال ، نیوزی لینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور امریکہ نے علاقائی کوالیفکیشن مقابلوں کے ذریعے اپنی جگہ بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ نہ کھیلنے پر نسیم شاہ افسردہ