کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ،چاروں صوبوں سے امیدواروں کے نام مانگ لیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے صوبائی صدور کو ہدایات جاری کر دیں ،پارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں سے امیدواروں کے نام 15دن کے اندر جمع کرادیے جائیں ۔پیپلز پارٹی نے چاروں صوبوں سے امیدواروں کے نام جلد فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر کے باضابطہ طور پر الیکشن مہم شروع کر دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل