محمد حفیظ نے پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفی ٰدے دیا

محمد حفیظ نے پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفی ٰدے دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ریویو اجلاس میں رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابوظبی ٹی 10 میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی،انتظامیہ کا دوٹوک اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں