اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ میں دھڑے بندیوں کی اطلاع پر شہباز شریف کو لندن طلب کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں لیگی قائد ین ملکر پارٹی میں دھڑے بندیوں سے متعلق معاملات کو حل کریں گے،لیگی گروپ نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں نواز شریف کے استقبال کے معاملہ پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ،10ممبران صوبائی اسمبلی اور 3ممبران قومی اسمبلی کے گروپ نے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔ن لیگ کے سنجیدہ حلقوں میں نواز شریف کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ،ان کی جانب سے سخت فیصلوں پر کئی سینئیر رہنما پہلے ہی ناراض ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : چچا بھتیجی لندن روانہ ,نواز شریف کا استقبال کیسا ،فیصلہ نہ ہو سکا