اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر جرمانوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا،نئی شرح سے جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا،ایمرجنسی وہیکل کو راستہ نہ دینے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر برآمدگی کے لئے ذخیرہ اندوزں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ
پاکستان ٹائم کے ذرائع کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں کے 32 کوڈ کے جرمانوں کی شرح مقرر کی گئی جن میں 7 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کے کوڈ بھی شامل کئے گئے ہیں۔اوور سپیڈنگ پر 750 کی بجائے 2500 روپے جرمانہ ہو گا۔ غلط اوورٹیکنگ پر 300 کی بجائے 1500 روپے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 750 کی بجائے 5 ہزار ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سمیت الیکٹرانک ڈیوائس کےاستعمال پر 500 روپے، سائیڈ مرر یا ناقص شیشے پر 500 روپے کا چالان کیا جائے گا۔ ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر 2 ہزار روپے ، شیشے کالے کرنے پر ایک ہزار جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔