پی سی بی نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کا کھوج لگا لیا

پی سی بی نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کا کھوج لگا لیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کھلاڑی کا کھوج لگا لیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کے مطابق ایشیا کپ کے دوران ٹیم میٹنگ کی باتیں لیک ہونے کی انکوائری کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کھلاڑی پر شک کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کی نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔یادر ہے ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والی بات چیت کی خبریں لیک ہوئیں جن کی ابھی تک کسی نے تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود سینیئر کھلاڑی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ٹیم میٹنگ کے بعد کھلاڑی ایک ساتھ پاکستان روانہ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں