اسلام آ باد (کامرس رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر سبزیوں اور فروٹ پر پڑنے لگا،دو روز کے دوران سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس فیصد تک اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیئے
پاکستان ٹائم کے مطابق سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں،حکومت نے پیٹرول پر 10 روپے 68 پیسے اور ڈیزل پر 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر ایڈجسٹمنٹ ڈال دی۔پیٹرول بڑھنے کی سمری 16 روپے تھی لیکن اچانک 26 روپے کیسے بڑھ گئے؟ہوشربا اضافے کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں،حکومت نے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی رقم پیٹرولیم مصنوعات پر ڈال دی۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر 10 روپے 68 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر ایڈجسٹمنٹ ڈالی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق پیٹرول پر عائد ٹیکس 125.25 روپے اور ڈیزل پر 95.45 روپے فی لیٹر ہو گیا،پیٹرول کی اصل قیمت 206.13 روپے اور ڈیزل کی 233.73 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر ہے۔دستاویز کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز اور او ایم سی مارجن میں بھی مزید اضافہ کر دیا،جس کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 252 روپے 13 پیسے بنتی ہے۔حکومت نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ڈیزل پر 17 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا جبکہ اوگرا کی جانب سے تجویز 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی آمد سے قبل ہی مریم نواز متحرک،اسلام آباد پہنچ گئیں