لاہور (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقا ٹی20 کے دوسرے سیزن کی نیلامی میں 5 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہوگئے۔ جنوبی افریقا ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لیے 14 ممالک کے 122 کھلاڑیوں نے 27 ستمبر کو ہونے والے آکشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے، رجسٹر کروانے والوں میں پانچ پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں، پاکستان کی طرف سے ایونٹ کے رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر نسیم شاہ، آل راونڈر محمد نواز، اسامہ میر، بیٹر شان مسعود اور سپنر عثمان قادر شامل ہیں۔ نسیم شاہ، محمد نواز اور شان مسعود کی ریزروڈ پرائس ساڑھے 8 لاکھ ساوتھ افریقی رینڈ ہے، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اسامہ میر اور عثمان قادر سوا 4 لاکھ رینڈ کی بیس پرائس کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں کم از کم 66 لاکھ روپے بنتے ہیں، سیزن 2 میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر حماد اعظم بطور امریکی پلیئر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ7 لڑکیوں سے شادی