اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پاکستان ٹائم کے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں پی ا?ئی اے کی نجکاری کے لیے اہم فیصلے ہوئے اور وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے دلائل پر وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا اور وزارت ہوا بازی کی جانب سے پی آئی اے کو 23 ارب روپے دینے کی درخواست رد کر دی تاہم نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک پی آئی اے کو آپریشنل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے قرض بھی منظور کرلیا