اسلام آباد(کامرس رپورٹر) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی جس میں پٹرولکی قیمت میں سترہ روپے تک کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس پر فیصلہ رات بجے ہوگا ۔ اوگرا نے سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی، پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کوارسال کردی گئی ہے جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیاجائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔
