پاکستان بمقابلہ سری لنکا ،ٹاس ہو گیا

کولمبو(سپورٹس رپورٹر)کولمبو میں بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کھیلا جانا تھا جو بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم بارش رکنے کے بعد پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔کولمبو اسٹیڈیم میں شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی تصور کیا جا رہا ہے مگر اس میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات سری لنکا نے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیشگوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ کے لئے 5 تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا العان کیا گیا تھا۔ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رو¿ف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، امام الحق، محمد حارث اور سعود شکیل شامل ہیں۔اس کے علاوہ افتخار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، زمان خان بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں