پاکستان کا ملک میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں چین کی برتری کا خیر مقدم

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں ایک اہم سرمایہ کار کے طور پر ابھرا ہے،اس میں متعدد کامیاب تعاون اور شراکت داریاں ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان ریگولیٹری موڈریشن انیشی ایٹو،بورڈ آف انوسٹمنٹ (بی او آئی)کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی نے کہا کہ ہم چین کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے مکمل تیار کردہ یونٹس کی درآمدات میں بڑی کمی
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 23 ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ(سی آئی ایف آئی ٹی)کے دوران اقوام متحدہ کے ایشیا پیسیفک انوویشن فورم کے پینل ڈسکشن سیشن میں ذوالفقار علی نے ڈیجیٹل ترقی کے لئے پاکستان کی قومی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا اور ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اب جبکہ دنیا ڈیجیٹل دور کو اپنا رہی ہے،پاکستان فعال طور پر ڈیجیٹلائزیشن کے راستے پر چل رہا ہے اور اپنی معیشت اور معاشرے کو تبدیل کرنے کے لئے خاطر خواہ کوششیں کر رہا ہے۔ڈیجیٹل ترقی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان نے ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے جامع حکمت عملی اور پالیسیاں مرتب کی ہیں۔ان کوششوں میں انفراسٹرکچر،تعلیم،گورننس اور انٹرپرینیور شپ سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس کا مقصد معاشی ترقی کو تیز کرنے اور اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان نے 78 ملین ڈالر کی لاگت سے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں اور کاروباری اداروں کے لئے ڈیجیٹل طور پر قابل عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے حکومت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔اس اقدام کے اہم اجزا میں سے ایک پاکستان بزنس پورٹل ہے،جو کاروباری اداروں کے لئے ون سٹاپ شاپ ہے تاکہ وہ کسی بھی دفتر کا دورہ کیے بغیر پاکستان میں اپنے تمام کاموں کو ڈیجیٹل طریقے سے انجام دے سکیں۔ذوالفقار علی کو توقع ہے کہ اس سنگل ونڈو پلیٹ فارم پر اگلے سال عمل درآمد کیا جائے گا جب پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے ماحول کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔چائنہ اکنامک نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر جنرل نے ان اہم عوامل پر زور دیا جنہوں نے پاکستان کو ڈیجیٹل شعبے میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کے لیے پرکشش منزل بنایا ہے،جن میں”علاقائی منڈیوں کے گیٹ وے کے طور پر پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع،ہنرمند افرادی قوت کی دستیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کا عزم شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل شعبے میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور تعاون کی کامیابی سے جدید ترین ٹیکنالوجیز،جدید حل وں کی ترقی اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹل سروسز کی توسیع ہوئی ہے۔چینی سرمایہ کاری نہ صرف سرمائے بلکہ مہارت،علم کی منتقلی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بھی لاتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل جدت طرازی میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کے مستقبل کے حوالے سے ڈی جی نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون اور مصنوعی ذہانت،ای کامرس، فن ٹیک اور سمارٹ سٹیز جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات پر امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2023 ،چینی مارکیٹ میں سمارٹ سپورٹس کا رجحان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں