سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (کامرس ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق500 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا ریٹ 4 ڈالر کمی کے بعد 1919 ڈالر فی اونس رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں