کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں سمگلنگ اور ہائیڈرنٹ سمیت مختلف مافیاز کیخلاف بڑے پیمانے پر رینجرز کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عسکری کی جانب سے رینجرز کو خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے ،آپریشن کے دوران غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ،کچے کے ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن ،سٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ،زمینوں پر قبضوں میں ملوث سسٹم کیخلاف لسٹیںبھی تیار کر لی گئیں ،بڑی تعداد میں عوامی شکایات کے بعد رینجرز آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔
