پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1940ڈالر ہوگئی ہے۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے گھٹ کر 239100روپے ہوگئی ہے۔فی 10گرام سونے کی قیمت 500روپے گھٹ کر 204990روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی