لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں آج اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ افغانستان کی ٹیم پہلا میچ کھیلے گی۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ باﺅلنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے۔ جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی۔ پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے۔ سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا باﺅلنگ اٹیک دنیا کا بہترین باﺅلنگ اٹیک ہے۔ موسم ہماری پرفارمنس پر اتنا اثر انداز نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہیں آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا