لندن (نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں چند ماہ کے وزیر خزانہ رہنے کے بعد لندن واپس جانیوالے اسحاق ڈار نے بھی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی فوری پاکستان واپسی کی مخالفت کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔لندن میں موجود ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی، یہی اسحاق ڈار ہی تھے جنہوں نے آئی ایم ایف کیساتھ معاملات کو آگے بڑھایا اور ڈالر کو دو سو روپے پر لانے کا دعویٰ کرتے رہے جو تین سو روپے کی سطح بھی عبور کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کے آنے سے اب کیا فرق پڑے گا؟ مریم نواز کا تازہ بیان آگیا