کھانا پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق اسحاق ڈار نے وضاحت کر دی

کھانا پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق اسحاق ڈار نے وضاحت کر دی

لاہور(وقائع نگار)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کھانے پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسحاق ڈارنے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں اور ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس نہیں لگایا جب کہ کھانے پکانے کے تیل سے سیلزٹیکس نہیں ہٹایا۔انہوں نے کہا کہ دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی صرف تجویز تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ان کاکہنا تھا کہ ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، نئے ٹیکس اقدامات صرف 200 ارب روپے کے ہیں جن میں 175 ارب ڈائریکٹ ٹیکسز ہیں، 9200 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حساب کتاب سے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں