پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔ ایک بار پھر ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔ ابھی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اسی میں حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم مار کر رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے،نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، پٹرول 14روپے 91 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا,پٹرول کی نئی قیمت 305روپے 36پیسے فی لٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 18روپے 44 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311روپے 84پیسے فی لٹر ہوگئی۔۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں