آشوب چشم کی وباء میں اضافہ مزید بڑھ گیا

کراچی(وقائع نگار)موسم بدلتے ہی شہر قائد میں آشوب چشم کے مرض نے سر اٹھا لیا ، کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں آشوب چشم کے مریضوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید حبس اور گرمی میں مفید قدرتی چیزیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جیسے ہی موسم نے رخ بدلا تو شہر قائد میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں بھیغیر معمولی اضافہ ہو گیا۔شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔ماہرین آئی سپیشلسٹ کے مطابق آشوب چشم کی مرض میں آنکھوں میں لالی آجاتی ہے اور آنکھوں میں تکلیف محسوس ہوتی ہے یہ وائرس ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے،اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی آنا،سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جب کہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاو میں فرق نہیں پڑتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی آنکھوں کو بار بار ہاتھ نہ لگائیں اور انہیں چھونے سے گریز کریں،خاص طور پر اگر آپ ان لوگوں سے رابطے میں رہے ہیں جن کی آنکھیں سرخ ہیں یا کوئی اور متعدی بیماری ہے۔کیونکہ اس سے آپ میں یہ بیماری منتقل ہوسکتی ہے، اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے باقاعدگی سے دھونا آشوب چشم کے پھیلاو کو روکنے کے سب سے موثر طریقوں میں سے ایک ہے،اس لئے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔دوسری طرف مریضوں کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کی ادویات ہسپتالوں میں دستیاب نہیں،مہنگائی میں ادویات باہر سے خریدنا پڑتی ہے۔ایک شخص سے دوسرے فرد کو لگنے والی بیماری آشوب چشم سے متعلق ڈاکٹرز احتیاط کے ساتھ باقاعدہ علاج کا مشورہ دیتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں