electricity bills

بجلی بلوں کیخلاف احتجاج 5ویں روز میں داخل ,سڑکیں بلاک،ریلیاں،نعرے بازی ،بل نذر آتش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف عوام کا ملک بھر میں احتجاج پانچویں روز بھی جاری ،مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک ،گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف 5ویں روز بھی احتجاج جاری ،میاں چنوں میں شہری بجلی بل کا ہار گلے میں پہنے اور ڈرپ لگوائے واپڈا دفتر پہنچ گیا ،شکر گڑھ میں مظاہرین نے پیلا گجراں سنیاری روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ،قصور میں مظاہرین کا چونگی رکن پورہ روڈ بلاک کر کے احتجاج ،شہریوں نے نعرے لگا کر اور بل جلا کر اپنے دل ٹھنڈے کیے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب سے جلال پور میں تباہی،150بستیاں ڈوب گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں