1 lac bill

غریب پھل فروش کو 1لاکھ روپے کا بجلی بل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)واپڈا کا کارنامہ ،غریب پھل فروش کو ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چھانگا مانگا کو پھل فروش عثمان علی بل دیکھ کر ہوش و حواس کھو بیٹھا ،واپڈ ا دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان نے بتایا کہ اس کو 218یونٹ کا بل ایک لاکھ چار ہزار روپے بھیجا گیا ہے ،کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے،نگران وزیر اعلیٰ سمیت متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ میری داد رسی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج،سڑکیں بلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں