electricity bills

بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج،سڑکیں بلاک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ،مختلف مقامات پر شاہراہیں بلاک ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں مظاہرین نے کوہاٹ روڈ بلاک کر دی ،بڈھ بیر اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں کا احتجاج ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،مظفر گڑھ میں بلوں کے ستائے لوگوں نے میٹر ریڈروں پر حملے شروع کر دیے۔مختلف علاقوں میں شٹر ڈاﺅن احتجاج بھی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : رشتے کے تنازعہ پر باپ بیٹا اور بیٹی قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں