پشاور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیردفاع اورپی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نےسائفر کو جلسوں میں دکھائے جانے کو بڑی غلطی قراردیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ائی کے چار کیسز بہت تشویشناک ہے، لگ رہا ہے تحریک انصاف کو کریمنل پارٹی ڈکلئیر کر کے ان کے راستوں کو بند کر دیا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے اعتراف کیا کہ ہمیں کابینہ کے اجلاس میں بند لفافہ دکھا کردستخط لیے گئے ،فیض حمید اوراعظم خان کوحکومت میں مداخلت کا موقع دیا گیا اورقمر جاوید باجوہ نے بھی آخر میں ہاتھ کھڑے کردیئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 60 فیصد ایم این ایز اورایم پی ایزکو میں نے پارٹی میں شامل کرایا تھا،ساڑھے 3سال میں پنجاب میں کے پی کی طرح اصلاحات نہیں کیں، چیئرمین پی ٹی آئی صوبے کی خودمختاری کے بھی خلاف تھے اور فوج کیخلاف باتیں لوگوں کے ذہن میں بٹھانا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت سخت فیصلے واپس لے ورنہ ۔۔۔سراج الحق نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی