نائیجر (مانیٹرنگ ڈیسک )نائیجریا میں وزارت خارجہ نے 48 گھنٹوں میں فرانسیسی سفیر سلوین ایٹے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔نائیجریا میں فوج نے 26 جولائی کو بغاوت کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پریگوژن کے طیارے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور بلیک باکسز مل گئے
نائیجر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جزوی طور پر نائیجریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی دعوت کا جواب دینے سے انکار کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ فرانسیسی حکومت کے دیگر اقدامات بھی نائیجریا کے مفادات کے خلاف تھے،بیان میں ان اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔یاد رہے نائیجریا میں سابق نو آبادیاتی طاقت فرانس نے صدر محمد بازوم کو ان کی معزولی کے بعد عہدے پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔