نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مدورائی میں ٹرین میں آگ لگنے سے 8 سیاح ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے کم از کم 8 سیاح اس وقت جھلس کر ہلاک ہو گئے جب ہفتہ کی صبح مدورائی ریلوے یارڈ میں ایک نجی ٹرین کے کوچ کے اندر سلنڈر پھٹ گیا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک ایل پی جی سیلنڈر جسے کوچ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیا گیا تھا، آگ لگنے کی وجہ بنا۔ صبح 5 بجے لگنے والی آگ پر دو گھنٹے بعد 7.1 بجے قابو پا لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہے،ریلوے اور علاقائی حکام موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔انڈین ریلوے نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان سرفہرست