سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں کوبڑا حکم جاری کردیا

سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں کوبڑا حکم جاری کردیا

کراچی (وقائع نگار)سندھ کی نگران حکومت نے صوبائی فنڈز سے سالانہ گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں کو آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملزمان کا ملک سے فرار روکنے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا اقدام

سندھ کی نگران انتظامیہ نے ایک ارب روپے سالانہ گرانٹ لینے والے تمام اداروں کو آڈٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی شہرت والے پرائیویٹ ادارے سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں۔ نگران صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے ادارے بھی 4 بڑی کمپنیوں میں سے ایک سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت سے سالانہ بنیادوں پر گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں میں 34 سرکاری و غیر سرکاری اسپتال اور این جی اوز شامل ہیں۔نگران صوبائی حکام کی جانب سے متعلقہ اداروں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرانٹ لینے والے طبی ادارے سندھ حکومت کی تشہیر بھی کریں، گرانٹ لینے والے ادارے اپنی اسٹیشنری پر سندھ حکومت کا لوگو چھاپیں اور ایک فیصد سےکم رقم سندھ حکومت کی تشہیر پر بھی خرچ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں