بیجنگ(مانیٹڑنگ ڈیسک)چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں جولائی میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ 18ارب40 کروڑ کیوبک میٹر قدرتی گیس پیدا ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ ترقی کی شرح جون کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ رہی۔ادارے کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ 1 کروڑ3 لاکھ 10 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ سال کی نسبت18.5 فیصد زیادہ ہے۔جنوری سے جولائی تک چین کی قدرتی گیس کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد بڑھ کر134 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔
