چین نے ماحولیاتی تحفظ بارے قانون سازی تیز کر دی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی اعلی مقننہ نے کہا ہے کہ ملک نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران،حیا تیاتی ماحول کے تحفظ بارے قانون سازی میں تیزی لانے کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے تجارتی نظام مضبوط بنانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

چین میں پہلا قومی ماحولیاتی دن منگل کو منایا گیا۔ جون کے اختتام پر 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں اس دن کے منانے کا اعلان کیا تھا۔چین میں ماحولیاتی تحفظ بارے اب 30 سے زیادہ قوانین، 100 سے زائد انتظامی قواعد و ضوابط اور متعدد مقامی ضابطے موجود ہیں۔قومی عوامی کانگریس کے قانون سازی امور کمیشن کے مطابق یہ کوششیں مضبوط ماحولیاتی تحفظ کے نظام کے قیام میں معاون ہیں ۔2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اس ضمن میں 19 قوانین تیار کئے اور ان پر نظر ثانی کی۔ان میں ملک کے بڑے دریاں، ویٹ لینڈز اور چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع کے تحفظ سے متعلق قوانین بھی شامل ہیں۔اعلی قانون ساز نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی بڑھادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں بجلی کے استعمال میں اتنا اضافہ کہ حکومتی پریشانی بڑھ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں