لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمت میں مزید 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ 92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ چکی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دو دن میں فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ ہو ا ہے، بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،ایل پی جی کی فی کلو قیمت 210 سے بڑھ کر 220روپے فی کلوتک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری