دھمکیاں ملنے کے بعد سیما حیدر کو فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرانا پڑگئی

دھمکیاں ملنے کے بعد سیما حیدر کو فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرانا پڑگئی

کراچی، نئی دہلی (فارن ڈیسک) اپنی مبینہ محبت کیلئے بچوں سمیت ملک چھوڑ کرجانیوالی سیما حیدر نے اپنے اوپر بننے والی بالی وڈ فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی، اس نے یہ آفر انتہا پسند تنظیم کی طرف سے دھمکی ملنے کے بعد ٹھکرائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ خاتون سمیت 2جاں بحق،70سے زائد زخمی

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدرکی کہانی سے متاثر ہوکر پر ریاست نوڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی پروڈیوسر امت جانی کی جانب سے فلم ’کراچی ٹو نوڈیا‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا سیما حیدرآڈیشن بھی دے چکی ہے لیکن اب ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے کی تنظیم مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کی جانب سے سیما حیدر کو بالی وڈ فلم میں کام کرنے پر دھمکی دی گئی جس کے بعد سیما حیدر نے اپنے اوپر بننے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں