firing 2 deaths

جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ خاتون سمیت 2جاں بحق،70سے زائد زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)76ویں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں رات 12 بجتے ہی مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، نمائش چورنگی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے بسمہ نامی خاتون اور لیاری میں نامعلوم گولی لگنے سے عبدالوہاب نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر خواتین، بچوں سمیت 70سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں