russian oil

روس سے سستے خام تیل کی درآمد روک دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)روس سے سستے خام تیل کی درآمدکو روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق توانائی شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے روسی تیل سے جیٹ فیول اورمٹی کا تیل کم مقدارمیں نکلا ہے جس سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا،پاکستان ریفائنری نے مزید روسی تیل کو پراسیس کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ریفائننگ کے دوران عرب خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے بیس فیصد کم پیٹرول حاصل ہوا۔دوسری جانب پی آرایل کا کہنا ہے کہ روسی خام تیل پر کامیابی سے عملدرآمد کیا گیا، سازگار تجارتی شرائط پر دستیاب ہونے پر ہم دوبارہ روسی خام تیل درآمدکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں