نگران وزیراعظم کے آتے ہی”پٹرول بم“پھٹنے کا خدشہ،فی لیٹر کتنے اضافے کا امکان ہے؟شہریوں کے لئے بری خبر آ گئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)نامزدنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستانیوں پر ”پٹرول بم“ کے ذریعے ”سلامی“ دینے کا امکان ہے ،فی لیٹر اتنے بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آزادی کی خوشیاں منانے والے شہریوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سستے روسی تیل کی درآمد،پی ڈی ایم حکومت کے دعویٰ کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں15اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں۔دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 15روپے فی لیٹراضافے کا امکان ہے۔موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی،ایک بار پھر جی ٹی روڈ پرقسمت آزمائی کافیصلہ، روٹ سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں