حکومت ختم ہوتے ہی شہباز شریف کی اہلیہ کی طبیعت ناساز،لندن روانہ ہونے کا امکان

لاہور(سٹاف رپورٹر)حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں علاج کے لئے لندن بجھوانے کا”گرین سگنل“دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعطم شہبازشریف کو دیئے جانے والے الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب”نامعلوم وجوہات“کی بناء پر موخر
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ ختم ہونے کے فوری بعد اپنی اہلیہ نصرت کے علاج کے لئے چند روز میں لندن روانہ ہوں گے،نصرت شہباز 6 روز سے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔شریف فیملی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چند روز میں لندن روانہ ہوں گے،وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے لندن جائیں گے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور وہ 6 روز سے اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں،ان کا مزید علاج لندن میں ہو گا،شہباز شریف ان کو بیرون ملک ساتھ لے کر جائیں گے۔خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف لندن میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر خزانہ کیسا ہوگا؟راجہ ریاض نے بتا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں