روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل،وجہ بھی سامنے آگئی

روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل،وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں آٹا، دالیں، تیل اور گھی سمیت مرغی کی قیمتوںکتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کن اعداد شمار سامنے آگئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ریفائنریز ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے۔انڈسٹری ذرائع نے مزید بتایاکہ عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں